بیروزگار آدمی تنگ آکر سڑک پر اس طرح اپنی CV بانٹنے لگا، پھر اچانک اس کی قسمت کیسے بدلی؟ جان کر نوجوانوں کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ بھی ممکن ہے

بیروزگار آدمی تنگ آکر سڑک پر اس طرح اپنی CV بانٹنے لگا، پھر اچانک اس کی قسمت ...
بیروزگار آدمی تنگ آکر سڑک پر اس طرح اپنی CV بانٹنے لگا، پھر اچانک اس کی قسمت کیسے بدلی؟ جان کر نوجوانوں کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ بھی ممکن ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)بعض اوقات زندگی مایوسی کا دوسرا نام دکھائی دینے لگتی ہے لیکن اس حال میں بھی انسان زندہ رہنے کی کوشش جاری رکھے تو یقیناًکسی وقتً یہ ایسی کروٹ لیتی ہے کہ سب کچھ بدل جاتا ہے۔ یعنی زندگی ہمیں یہ سبق دے جاتی ہے کہ جو ہمت نہ ہارے اسے کامیابی ضرور ملتی ہے۔ کچھ ایسی ہی ہمت افزاء کہانی اس امریکی نوجوان کی ہے جس کے پاس گھر نہیں، گزر اوقات کا ساماں نہیں، شاید کھانے کے لئے رقم بھی نہیں، لیکن اسکے باوجود کسی سے بھیک مانگنے کی بجائے ایسا کام کرنے لگا کہ قسمت کی دیوی خود ہی مہربان ہو گئی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف نے اس نوجوان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ’’آج ڈیوڈ نامی اس نوجوان کو سڑک کنارے یہ پلے کارڈ اٹھائے دیکھا۔ یہ کسی سے بھیک نہیں مانگ رہا بلکہ کہہ رہا ہے کہ اسے ملازمت کی ضرورت ہے اور کوئی اس کی مدد کرنا چاہتا ہے تو اس کا سی وی لے سکتا ہے۔ پلیز اس کی تصویر کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔‘‘
یہ پوسٹ سامنے آئی تو ایسی شئیر ہونا شروع ہوئی کہ چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں انٹرنیٹ صارفین تک پہنچ گئی۔ حسن اتفاق دیکھئے کہ وہی نوجوان جو کل تک بے سہارا سڑک کنارے کھڑا درخواست کر رہا تھا کہ کوئی اس کا سی وی لے لے، آج اس سے دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں خود رابطہ کر رہی ہے۔
ڈیوڈ کی تصویر ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والی خاتون کی جانب سے ہی یہ ٹویٹ سامنے آئی ہے کہ گوگل، نیٹ فلکس، اور لنکڈان جیسی کمپنیوں نے اس سے رابطہ کیا ہے۔ چونکہ ڈیوڈ Texas A&M جیسی مشہور یونیورسٹی کا فارغ التحصیل ہے تو کچھ بعید نہیں کہ جلد ہی آپ سنیں کہ وہ کسی بڑی کمپنی میں قابل رشک عہدے پر فائز ہو چکا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -