اس کمپنی نے اپنے ملازمین کو پیشاب کرنے والی جگہ سے کھانا اُٹھا کر کھانے پر مجبور کیوں کردیا؟ وجہ اتنی عجیب کہ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

اس کمپنی نے اپنے ملازمین کو پیشاب کرنے والی جگہ سے کھانا اُٹھا کر کھانے پر ...
اس کمپنی نے اپنے ملازمین کو پیشاب کرنے والی جگہ سے کھانا اُٹھا کر کھانے پر مجبور کیوں کردیا؟ وجہ اتنی عجیب کہ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی لوگوں کی محنت اور کام سے محبت بڑی قابل تعریف بات ہے لیکن کبھی کبھار یہ کام کرتے کرتے کوئی اور ہی کام کر ڈالتے ہیں۔ اس کی ایک مثال سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے والی یہ ویڈیو ہے جس میں ایک کمپنی نے صفائی سے محبت کا ثبوت دینے کے لئے کافی گندی حرکت کر ڈالی۔

ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق یہ ویڈیو صوبہ فوہیان کی ایک کمپنی کی ہے جس میں ایک خاتون مینجر چاول سے بنے لڈو ٹوائلٹ میں پیشاب کرنے والی جگہ کے اندر رکھتی دکھائی دیتی ہے ۔ وہ لڈؤوں کو اچھی طرح ہلاتی جلاتی ہے اور پھرپہلے ایک لڈو خود اٹھا کر کھاتی ہے جس کے بعد دیگر لوگ بھی یہی حرکت کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کے بعد ایک شخص آتا ہے اور پیشاب والی جگہ سے لڈو اٹھا کر کھاتا ہے۔

یہ ویڈیو جس نے بھی دیکھی حیران رہ گیا ہے۔ پہلے تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ اس قسم کی ویڈیو اصلی بھی ہو سکتی ہے، مگر کمپنی کی جانب سے ایک بیان سامنے آنے کے بعد اس کے اصلی ہونے میں تو کوئی شک نہیں رہا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں گزشتہ 25 سال سے روایت ہے کہ سالانہ تقریب کے موقع پر سب ملازمین پیشاب والی جگہ سے کھانا اٹھا کر کھاتے ہیں۔وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کمپنی کا صفائی کا معیار اتنا اعلٰی ہے کہ پیشاب والی جگہ کو بھی ایسا صاف رکھا جاتا ہے کہ اس میں کھانا رکھ کر کھایا جا سکتا ہے۔ صفائی سے محبت والی بات تو سمجھ میں آتی ہے، لیکن اس محبت کا ایسا اظہار؟ کیا آپ کی سمجھ میں یہ بات آتی ہے؟ 

مزید : ڈیلی بائیٹس