”چیف جسٹس فوری نوٹس لیں کہ۔۔۔“ جاوید میانداد نے الیکشن کے بعد ایسا مطالبہ کر دیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

”چیف جسٹس فوری نوٹس لیں کہ۔۔۔“ جاوید میانداد نے الیکشن کے بعد ایسا مطالبہ ...
”چیف جسٹس فوری نوٹس لیں کہ۔۔۔“ جاوید میانداد نے الیکشن کے بعد ایسا مطالبہ کر دیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے عام انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کیلئے جاری ”ہارس ٹریڈنگ“ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ الیکشن جیتنے والے اپنی بولیاں لگوا رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں حکومت سازی کیلئے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ پیسہ پیسہ کر رہے ہیں، کہاں لے کر جائیں گے یہ پیسہ؟ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ جیتنے والے امیدوار عوامی میڈیٹ کا احترام کریں اور ملک و قوم کی خدمت پر توجہ دیں۔

مزید : قومی /کھیل /علاقائی /سندھ /کراچی