فحش فلموں کی عرب اداکارہ میا خلیفہ کو گیند لگی تو جسم کا ایسا حصہ غائب ہوگیا کہ جان کر ہی انسان کا رنگ شرم سے لال ہوجائے
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ایک وقت تھا کہ بناوٹ صرف لوگوں کے رویوں تک محدود ہوا کرتی تھی لیکن اب تو اعضاء بھی جعلی ہوتے ہیں، اور خصوصاً وہ اعضاء کہ جن کا ذکر کرتے بھی انسان کو شرم آئے۔ شرمناک فلموں کی دنیا میں بڑا نام کمانے والی لبنانی نژاد امریکی لڑکی میا خلیفہ نے بھی نسوانی حسن میں اضافے کے لئے جعلسازی کا سہارا لے رکھا تھا، مگر اس کا انکشاف کچھ ایسے عجیب طریقے سے ہوا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔
’’دی مرر‘‘ کے مطابق میا خلیفہ سٹینلے کپ آئس ہاکی پلے آف کے ایک میچ میں کمنٹری کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک کھلاڑی نے زور کی ہٹ لگائی تو پک (آئس ہاکی میں گیند کی جگہ استعمال ہونی والی گول اور چپٹی چیز ) اڑتا ہوا سیدھا میا خلیفہ کی چھاتی پر جا لگا۔ یہ پک تقریباً 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ان کی چھاتی پر ٹکرایا اور اگلے ہی لمحے وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے جسم کو تھامے چلانے لگیں۔ اس واقعے کے متعلق بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ ’’یہ سب اتنا چانک ہوا کہ مجھے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔ پک کے ٹکرانے سے میری چھاتی میں لگا مصنوعی امپلانٹ پھٹ گیا تھا اور مجھے لگتا تھا کہ میرے جسم میں ہر طرف خون ہی خون پھیل رہا ہے۔‘‘
اس خطرناک واقعے کے بعد سے میا خلیفہ کا علاج جاری ہے اور وہ تیزی سے بہتر ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹرو ں کا کہنا ہے کہ چھاتی کے اندر پھٹنے والے امپلانٹ کی جگہ نیا امپلانٹ لگانے کے لئے آپریشن کرنے میں ابھی کچھ وقت درکار ہو گا۔ متوقع طور پر اگلے سال کے آغاز میں آپریشن کر کے ان کی چھاتی میں نیا امپلانٹ ڈال دیا جائے گا۔