ترکی میں چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ ،2افراد ہلاک ،30زخمی

ترکی میں چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ ،2افراد ہلاک ،30زخمی
ترکی میں چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ ،2افراد ہلاک ،30زخمی

  

انقرہ(آئی این پی)ترقی کے جنوبی صوبے انطالیہ میں ایک سیاحتی بس کے حادثے میں2 افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر چینی سیاح شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ انطالیہ کے قریب ایک چھوٹے قصبے میں پیش آیا جہاں ایک سیاحتی بس 2گاڑیوں کے ساتھ ٹکرا گئی،مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق بس میں 31چینی سیاح، ایک ڈائیور اور معاون پائلٹ سوار تھے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا زخمی چینی سیاحوں میں سے ایک خاتون چینی کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جیسے بعد ازں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انطالیہ پہنچا دیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی