پرویز مشرف کیلئے بڑی خوشخبری، سنگین غداری کیس کی پیروی کرنیوالے معروف وکیل اکرم شیخ نے استعفیٰ دیدیا

پرویز مشرف کیلئے بڑی خوشخبری، سنگین غداری کیس کی پیروی کرنیوالے معروف وکیل ...
پرویز مشرف کیلئے بڑی خوشخبری، سنگین غداری کیس کی پیروی کرنیوالے معروف وکیل اکرم شیخ نے استعفیٰ دیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان اکرم شیخ نے مشرف سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی ٹیم کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے،اکرم شیخ نے استعفیٰ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو بھجوا دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اکرم شیخ نے مشرف سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا ہے،اکرم شیخ نے استعفی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو بھجوا دیاہے،استعفے کا متن کے مطابق پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں شہادتیں رکارڈ کی جا چکی ہیں،پرویزمشرف کاحتمی بیان قلم بند کرنے کے لئے تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل پانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ حکومت نے سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا تھا لیکن اب میں مناسب سمجھتا ہوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں،نئی منتخب حکومت سنگین غداری کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہے تونیا پراسیکیوٹر تعینات کرے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نومبر 2013 میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں اکرم شیخ کو پراسیکیوشن کا سربراہ مقرر کیا تھا۔دوسری جانب اس حوالے سے ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے وزارت داخلہ کو اپنا استعفیٰ جمع کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اس کیس کو جاری رکھنا چاہیں تو وہ اس معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے وکیل کرسکتے ہیں تاہم اکرم شیخ نے اس امکان کو مسترد کیا کہ کوئی بھی حکومت جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کو واپس لے گی۔انہوں نے کہا کہ ’غداری کیس واپس لینے جیسا کوئی بھی عمل ملزم کی مدد کرنے کے مترادف ہوگا‘۔

مزید : قومی