یمن کے شہر الحدیدہ میں تازہ فضائی حملے، متعدد اہم تنصیبات تباہ

یمن کے شہر الحدیدہ میں تازہ فضائی حملے، متعدد اہم تنصیبات تباہ
یمن کے شہر الحدیدہ میں تازہ فضائی حملے، متعدد اہم تنصیبات تباہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں کے یمنی بندرگاہی علاقے الحدیدہ میں حالیہ حملوں میں ایک واٹر پلانٹ تباہ ہو گیا ہے جبکہ علاقے کے شہریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فضائی حملوں میں کئی اہم عمارتوں سمیت شہر کو پانی فراہم کرنے والا ایک مرکزی پلانٹ بھی تباہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی کوشش کے بعد الحدیدہ میں فریقین کے درمیان لڑائی بند ہوئی تھی۔ عالمی ادارے نے خبردار کیا تھا کہ اس علاقے میں لڑائی سے یمن میں امدادی سامان کی ترسیل شدید متاثر ہو گی۔

مزید : بین الاقوامی