چیئرمین سینیٹ کے بعد سپیکر کا نمبر، عمران خان کو ہٹانے کیلئے کس نے نوٹوں کی بوریاں نہیں بلکہ بینک کھول دیے ہیں؟ بڑا دعویٰ

چیئرمین سینیٹ کے بعد سپیکر کا نمبر، عمران خان کو ہٹانے کیلئے کس نے نوٹوں کی ...
چیئرمین سینیٹ کے بعد سپیکر کا نمبر، عمران خان کو ہٹانے کیلئے کس نے نوٹوں کی بوریاں نہیں بلکہ بینک کھول دیے ہیں؟ بڑا دعویٰ

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی۔ صادق سنجرانی کے ہاتھ بیگوں سے بھاری ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ اپوزیشن اور غیر ملکی قوتوں نے عمران خان کو ہٹانے کیلئے نوٹوں کی بوریاں نہیں بلکہ بینک کھول دیے ہیں۔

سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کی پوزیشن بہت زیادہ مضبوط ہے، حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ ہم نے اس کو ناکام بنادینا ہے جس کا مطلب ہے کہ کم از کم 12 ارکان کی ضرورت پڑے گی۔ لگتا ہے کہ پھر سے چھانگا مانگا کی سیاست شروع ہوجائے گی، صادق سنجرانی کے ہاتھ بیگوں سے بھاری ہونا شروع ہوگئے ہیں، زرداری اور میاں نواز شریف کے حسبِ منشا جو کہ بہت ہی بڑی منشا ہیں ، وہ بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی کہ بات صرف چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کی نہیں ہے ، اس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے جس کیلئے پیسے بانٹے جاچکے ہیں۔ سپیکر سے عمران خان زیادہ خوش نہیں ہیں، انہوں نے اسد قیصر سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اظہارِ ناراضی بھی کیا تھا۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے آخری حربہ آزماتے ہوئے بوریاں نہیں کھولیں بلکہ نوٹوں کے بینک کھول دیے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ عمران خان سے نجات کیلئے جتنے بھی ملکی اور غیر ملکی وسائل استعمال کیے جاسکتے ہیں کریں۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور