اپوز یشن مکمل طور پر انتشار کا شکار،حکومت گرانے کیلئے بننے والے اتحاد ر یت کی دیوار ثا بت ہو نگے:فواد رسول بھلر

اپوز یشن مکمل طور پر انتشار کا شکار،حکومت گرانے کیلئے بننے والے اتحاد ر یت کی ...
اپوز یشن مکمل طور پر انتشار کا شکار،حکومت گرانے کیلئے بننے والے اتحاد ر یت کی دیوار ثا بت ہو نگے:فواد رسول بھلر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی رہنما اور نارکوٹیکس کنٹرول کمیٹی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری فواد رسول بھلرنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت گرانے کیلئے بننے والے اتحاد وزیر اعظم عمران خان  کے سامنے ر یت کی دیوار ثا بت ہو نگے، اپوز یشن مکمل طور پر انتشار کا شکار ہے، تمام اپوز یشن سیا سی جماعتیں اپنی اپنی چوری بچانے کیلئے فکر مند ہیں، 70سا لو ں سے ملک کی دو لت با پ دادا کی جا گیر سمجھ کر لو ٹنے والو ں کو پا ئی پا ئی کاحسا ب دینا پڑے گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ کرپٹ ترین اپوز یشن کا انتشار پسند ایجنڈا نہ پہلے قوم نے قبو ل کیانہ آئندہ کرے گی،اپوزیشن کی ساری مشق تاریکی میں ڈوبی ہوئی اپنی سیاست کو بچانے کے ناکام حربے ہیں،اپوزیشن پریشان ہے کہ دو سالوں میں حکومت کا کرپشن کوکوئی سکینڈل کیوں سامنے نہیں آیا،اپوزیشن کے ارسطو معیشت کی ناکامی کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کرنے کی دوڑ لگی ہوئی تھی اور مخصوص جماعتیں ایک دوسرے پر بازی لے جانے میں کامیاب رہیں، اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے کارناموں سے با شعور عوام حقائق سے آگاہ ہیں اور وہ مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ ہے کہ وہ اپنی قوم کو  مایوس نہیں کریں گے،وزیر اعظم عمران خان کی دن را ت کی محنت ر نگ لا رہی ہے اور ملک در ست سمت کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو بحرانو ں سے نکا لنے کیلئے دن را ت ایک کیے ہو ئے ہیں، کپتان کی پوری ٹیم انتہا ئی ایمانداری سے ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اپنا اپناکردار ادا کررہی ہے، پی ٹی آئی اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -