پٹرول ایک بار پھر اتنا مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں

پٹرول ایک بار پھر اتنا مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی کہ پاکستانیوں کی چیخیں ...
پٹرول ایک بار پھر اتنا مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی کہ پاکستانیوں کی چیخیں نکل جائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوگرا کی جانب سے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 9 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس حوالے سے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول 7 روپے فی لیٹراور ہائی سپیڈڈیزل 9 روپے 50 پیسےمہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -