آئی سی سی: ون ڈے سپرلیگ شروع: انگلینڈ اور آئر لینڈ آج مدمقابل ہونگے

آئی سی سی: ون ڈے سپرلیگ شروع: انگلینڈ اور آئر لینڈ آج مدمقابل ہونگے

  

لندن(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ون ڈے سپر لیگ کا آغاز آج سے ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز سے ہو گا۔ ون ڈے لیگ ورلڈ کپ 2023 کا کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے۔ جس میں 12ٹیسٹ ممالک اور کوالیفائر ہالینڈ سمیت13 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہرٹیم ہوم اور اوے 4,4 سیریز کھیلے گی۔آئی سی سی ون ڈے سپرلیگ کا آغاز آج سے ساتھمپٹن میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز سے ہو رہا ہے۔ ون ڈے لیگ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ2023کا کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہے۔ میگاایونٹ سے قبل بارہ ٹیسٹ ممالک اورکوالیفائر ہالینڈ سمیت تیرہ ٹیمیں لیگ میں شرکت کریں گی۔ ہرٹیم ہوم اوراوے کی بنیاد پرچار چار سیریز کھیلے گی۔ ہر فتح کے دو اور نامکمل میچ کا ایک پوائنٹ ہوگا۔لیگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ورلڈکپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی جبکہ نویں اوردسویں نمبرکی ٹیم کو ورلڈکپ کی بقیہ دونشستوں کے لیے چار ایسوسی ایٹ ممالک کے ساتھ کوالیفائرز میں شرکت کرنا ہو گی۔

ورلڈ کرکٹ گورننگ باڈی نے امید ظاہر کی ہے۔لیگ کے انعقاد سے شائقین کرکٹ میں ون ڈے کرکٹ سے دلچسپی میں اضافہ ہوگا اورپرستاروں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کوملے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -