ٹیسٹ رینکنگ، ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی نہیں

ٹیسٹ رینکنگ، ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی نہیں

  

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت اسٹورٹ براڈ 7درجے چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ تھری بولرز میں آگئے جبکہ ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں ہے،بیٹسمینوں میں بھی ٹاپ ٹین میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ میں بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی رینکنگ میں باؤلرز میں پہلی 2پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پیٹ کمنز پہلے، نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں، اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی 10وکٹیں اڑانے والے مین آف دی سیریز بولر سٹورٹ براڈ 7درجے ترقی پاتے ہوئے تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، ٹم ساؤدی بدستور چوتھی پوزیشن پرہیں، جیسن ہولڈر 2درجے پیچھے ہٹتے ہوئے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، ایک ایک درجہ تنزلی کیساتھ کاگیسو ربادا چھٹے، مچل سٹارک ساتویں، جسپریت بمرا آٹھویں، ٹرینٹ بولٹ نویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر ہیں۔بیٹسمینوں میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا پہلا جبکہ بھارت کے کوہلی کا دوسرا نمبر ہے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے لیبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔بیٹسمینوں میں بھی ٹاپ ٹین میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں ان کے علاوہ ریننگ ٹاپ ٹین میں کوئی اور بلے باز نہیں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -