آئرلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئرلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم کا اعلان

  

ساؤتھمپٹن (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آئن مورگن آئرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان ٹیم کی قیادت کرینگے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی آئرش ٹیم کے خلاف 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے سلیکٹر جیمز ٹیلر کے مطابق مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس، جو روٹ، جوس بٹلر، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کو آرام کی غرض سے آئرش ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ ٹیم کی قیادت آئن مورگن کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -