قربانی اور صفائی!

قربانی اور صفائی!

  

ہر سال عیدالاضحی آتی اور گذر جاتی ہے اور ہر بار شہروں میں صفائی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے،اسی حوالے سے اب بھی یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کا اہتمام کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔صوبائی وزرائے اعلیٰ نے بھی اپنے اپنے صوبے میں اس حوالے سے شعبہ صفائی کو سختی سے ہدایت کی ہے،ہر بڑے شہر میں انتظامیہ کی طرف سے بڑے بڑے اعلان بھی کئے گئے اور عوام سے بار بار اپیل بھی کی جا رہی ہے قربانی جگہ جگہ نہ کی جائے اور جانوروں کے ذبیحے کے بعد آلائشیں کھلی جگہ پر نہ پھینکیں،اسے شعبہ صفائی کی طرف سے مقرر کردہ مقامات پر جمع کیا جائے۔ ایک موقر اخبار نے بڑی تفصیل سے یہ خبر دی ہے کہ عیدالاضحی اور قربانی میں تو ابھی چند روز باقی ہیں،لیکن شہروں میں گندگی ابھی سے پھیلی ہوئی ہے اور اکثر علاقوں سے اٹھائی نہیں گئی۔ لاہور تک میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی والوں کے یہ دعوے ہوا ہی میں ہیں کہ صفائی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ حکام کو ہدایات جاری کرنے سے زیادہ نگرانی کے فرائض ادا کرنا ہوں گے، جبھی عیدالاضحی کے حوالے سے آلائشوں کو سمیٹنا ممکن ہو سکے گا۔

مزید :

رائے -اداریہ -