پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سربراہی میں ہڈیارہ پولیس کی کارروائی قتل کے مقدمہ میں مطلوب 3خطرناک اشتہاری ملزمان لیاقت، اللہ رکھا اور آصف گرفتار اشتہاری ملزمان نے چند روز قبل بچوں کی لڑائی کے تنازعے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی ملزمان کی فائرنگ سے 4سالہ عدن فاطمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے انویسٹی گیشن پولیس ہڈیارہ نے اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکیا ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرکی طرف سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

مزید :

علاقائی -