ڈاکو ؤں نے مختلف علاقوں میں 4گھروں کا صفایا کردیا: گاڑیاں موٹرسائیکلیں چوری

ڈاکو ؤں نے مختلف علاقوں میں 4گھروں کا صفایا کردیا: گاڑیاں موٹرسائیکلیں چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے صابر کے گھر سے7لاکھ 10ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، سندر میں ڈاکوؤں نے ارسلان کے گھر سے 4لاکھ 35ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے فہیم کے گھر گھس کر2لاکھ 90ہز ار کی نقدی لوٹ لیے مانگا منڈی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمار کے گھر سے 1لاکھ 90ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،لوہر مال میں ڈاکوؤں نے شہباز کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے حیدر سے60ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے تنویر سے20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان.سمن آبادکے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فیصل سے15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ رائیونڈ سٹی اور شادمان سے گاڑیاں اور نیو انارکلی۔شیراکوٹ اور داتا دربار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -