عیدالا ضحی پر قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات پرپابندی عائد
لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پولیس جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے عیدالاضحی پر لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی عائد کردی ہے بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے اندیشے کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کی روشنی میں آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے بھر کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے ذرائع کے مطابق مراسلے میں جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ قیدیوں کو انکے اہل خانہ سے روٹین کے مطابق ملاقاتیں کروائی جائیں تاہم ملاقاتوں کے وقت میں اضافہ کیا جائے ہدایات کے مطابق عیدالاضحی پر جیل حکام عید کے تینوں روز قیدیوں کو ناصرف کپڑے اور کھانا فراہم کرسکیں گے بلکہ انہیں اس بات کا پابند بھی بنایا گیا ہے کہ وہ عیدالاضحی کی نماز جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ ادا کریں ہدایات کے مطابق قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے وقت انتظار گاہ میں ہر جیل کا ایک ایک قیدی اپنی اپنی جیل کی انتظار گاہ میں موجود رہے گا۔