آگ لگنے سے گودام میں موجود سکریپ جل کر راکھ

آگ لگنے سے گودام میں موجود سکریپ جل کر راکھ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور میں میو ہسپتال کے آئی وارڈ کے قریب موجود سکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گودام میں موجود سکریپ جل کر راکھ بن گیا۔ ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں ذرائع کے مطابق آگ میو ہسپتال کے کنڈم سٹور میں لگی جس میں غیر ضروری اشیا وافر مقدار میں موجود تھیں ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں ترجمان کے مطابق ریسکیو کی گاڑیاں اور فائر بریگیڈ کا عملہ نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فاروق احمد کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

علاقائی -