بوسیدہ چھت گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق، ماں‘بہن زخمی

بوسیدہ چھت گرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق، ماں‘بہن زخمی

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) موہنی روڈ اسلامیہ سکول کے قریب کاشف نامی شخص اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ہمراہ ایک مکان میں رہائش پذیر تھا مکان کی بوسیدہ چھت زوردار دھماکہ سے زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ میں 6 سالہ رانیہ، 12 سالہ ثانیہ اور اس کی ماں ملبے تلے دب گئیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی کاموں کے لئے وہاں پہنچیں ریسکیوٹیموں نے تینوں ماں بیٹیوں کو ملبے تلے سے نکال کر میو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھ سالہ بچی رانیہ جاں بحق ہوگئی۔

مزید :

علاقائی -