اینٹی کار لفٹنگ پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی گینگ گرفتار

  اینٹی کار لفٹنگ پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی گینگ گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) اینٹی کار لفٹنگ سٹاف پولیس نے ریکارڈ یافتہ ملزمان صادق عرف صادقی اور اس کے ساتھی اظہر خان، ریاض اور امتیاز کو گرفتارکر کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی 12گاڑیاں، ٹریکٹر،موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ اور فروخت کے لئے لائی جانے والی اعلیٰ کوالٹی کی 5کلو سے زائد چرس بھی برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزمان چند روز قبل پشاور میں دوران پولیس مقابلہ ملزم اظہر کے زخمی ہونے کے باوجودفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے گرفتار اشتہاری ملزم اظہرخان قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا اور جھنگ پولیس کو مطلوب تھا ملزمان مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کر کے کے پی کے لیجا کر سستے داموں فروخت کر دیتے تھے دوران تفتیش ملزمان نے لاہور کے علاوہ راولپنڈی، فیصل آباد اور لیہ سے درجنوں گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -