سول لائنزڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

سول لائنزڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنزڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی سول لائنز ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث64ملزمان گرفتار کر لیئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ممبران کے قبضہ سے 50 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کیا گیا ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے08 پسٹلز،01رائفل اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کے قبضہ سے 01کلو 760 گرام چرس اور80 لٹر شراب برآمد کی گئی قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران09 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزار وں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 10 اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتارکیا گیا پتنگ بازی، ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر18ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -