شہداء پولیس کے اہل خانہ میں عید گفٹ کی تقسیم کا عمل شروع
لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس مشکل کی اس گھڑی میں بھی اپنے شہداء کو بھولی نہیں، سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے لاہور پولیس کے شہداء کے اہل خانہ میں عید گفٹس کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہداء فیملیز میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کے 315 شہداء کے گھروں میں عید گفٹ بھجوائیں جائیں گے لاہور پولیس اپنے شہداء کے اہل خانہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس شہداء کے لواحقین کی خوشی اور غمی میں برابر کی شریک ہے۔
لاہور پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کی ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔