ایس ایچ اوتھانہ نیو انارکلی اورایس ایچ او تھانہ سندر لائن حاضر

ایس ایچ اوتھانہ نیو انارکلی اورایس ایچ او تھانہ سندر لائن حاضر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے ایس ایچ اوتھانہ نیو انارکلی انسپکٹر محمد امین بٹ اورایس ایچ اوتھانہ سندر سب انسپکٹر صفدر سجادکو لائن حاضرکر دیا ڈی آئی جی آپریشنز نے دونوں ایس ایچ اوز کو پہلے اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کئے شنوائی میں موقف سننے کے بعد لائن حاضر کیا۔ ایس ایچ او نیو انارکلی محمد امین بٹ کوقمار بازوں، منشیات فروشی اور اشتہاریوں کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر لائن حاضر کیا گیا کرائم کنٹرول کے حوالے سے بھی انسپکٹر محمد امین بٹ کی کارکردگی قابل ذکر نہیں تھی ایس ایچ اوتھانہ سندرصفدر سجادکو رشوت ستانی کی شکایات اور ایس ایس پی ڈسپلن کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں لائن حاضر کیا گیا کرائم کنٹرول اور انسدادی اقدامات کے حوالے سے بھی ایس ایچ او سندر کی کارکردگی ناقص رہی ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ کرپشن،رشوت ستانی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں۔
جوئے کے اڈوں،منشیات فروشی کے تدارک میں ناکام ایس ایچ اوز عہدوں پر رہنے کے قابل نہیں۔

مزید :

علاقائی -