آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں راشن بیگ کی تقسیم

آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں راشن بیگ کی تقسیم

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کیلئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے مالی طور پر متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگ کی تقسیم کیلئے تھانوں کی سطح پر بھجوائے گئے ایس پی ہیڈ کوارٹرزکی زیر نگرانی لاہور کی تمام ڈویژنز میں 500 راشن بیگز تقسیم کیے جائینگے ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ راشن بیگ لاک ڈاؤن کے سبب مالی طور پر متاثر خاندانوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل تقریباً 11000 راشن بیگ لاہور کے رہائشی متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں راشن بیگ تھانہ سطح پر مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر موجود صورتحال میں لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

لاہور پولیس مشکل اس گھڑی میں شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

جمیل ظفر نے مزید کہا کہ غیر معمولی حالات سے متاثر بے روزگار، غریب مستحقین کی امداد ہمارا اولین فریضہ ہے۔

مزید :

علاقائی -