لاک ڈاؤن نظر انداز، تاجروں نے فٹ پاتھوں پر منی بازار سجالئے

لاک ڈاؤن نظر انداز، تاجروں نے فٹ پاتھوں پر منی بازار سجالئے

  

لاہور(رپورٹ ڈویلپمنٹ سیل تصاویر ایوب بشیر) تاجروں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوکانوں کی بندش کا حل نکال لیا، وحدت روڈ، شوکت علی روڈ، ٹھنڈی سڑک، میو ہسپتال روڈ، میوگارڈن کے فٹ پاتھ بازاروں میں تبدیل،حفاظتی اقدامات نظر انداز، تاجروں کی بڑی تعداد نے دوکانیں بند کر کے اپنی کاروں اور کیری ڈبوں کوسڑکوں پر کھڑا کر کے دکان داری شروع کر دی ہے، روزنامہ پاکستان کے سروے میں حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ عام کپڑوں کی دکانوں سمیت بہت سے دوسرے دکان داروں نے اپنی دکانوں کے بورڈ کے ساتھ کریانہ سٹور، سپر سٹور،بیکری، میڈیکل سٹور کے نام کا اضافہ کر دیا ہے، دکانداروں نے پولیس کے ساتھ عید تک آدھا شٹر کھول کر کاروبار کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے ایک دوکاندارنے بتایا ایک ہزار روپے عید تک طے ہوا، خاموش رہنے اور سرکاری ایجنسی کے اہلکاروں کے آنے پر فوری دکان بند کرنے کا کہا گیا ہے بڑی تعداد نے موجودہ لاک ڈاؤن کو تاجر دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے عیدکے دنوں میں ہم بھوکے مر رہے ہیں حکومت کو عید تک کاروبار کی اجازت دینی چاہیے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -