لاہور کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہورشہر کچرا کنڈی تبدیل ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔عید الاضحیٰ سے 3 روز پہلے ہی لاہورشہر کچرا کنڈی تبدیل ہوگیا ہے۔ مختلف علاقوں میں موجود گندگی نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی۔گڑھی شاہو، ایجرٹن روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، کوئنز روڈ اور دھرم پورہ کے علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں۔

اسی طرح ہربنس پورہ، منٹگمری روڈ اور مال روڈ کے متعدد علاقوں میں گندگی پڑے رہنا معمول بن چکا ہے۔ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر پڑے رہنے سے متاثرہ علاقوں میں تعفن پھیلنے لگا ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایک ہزار سے زائد صفائی عملہ نے ہڑتال کر دی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور شہر کو کچرا کنڈی میں تبدیل ہونے بچائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب ایک ہزار سے زائد صفائی عملے کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کا حکم جاری کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -