ینگ ڈاکٹر ز کا مطالبا ت تسلیم نہ ہونے پر تحریک چلانے کا اعلان

ینگ ڈاکٹر ز کا مطالبا ت تسلیم نہ ہونے پر تحریک چلانے کا اعلان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)یوتھ کہ ووٹوں سے برسراقتدار آنے والی حکومت کو نوجوانوں کے حکومت سے مایوس ہونے پرزرا رنج نہیں اس امر کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب نے ڈاکٹر رہنماؤں کے ہمراہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ اور بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر مسلمان عظیم ڈاکٹر شعیب نیازی اور دیگر نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز حکومت سے مایوس ہوکر استعفے دے رہے ہیں،پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں نوکری کے لیے ایک سے تین لاکھ روپے دینے پڑتے ہیں۔سیاسی سفارش کے بغیر ڈاکٹروں کے ٹرانسفر نہیں ہو رہے۔تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ڈاکٹروں کو نان پریکٹسنگ اور کی پرفارمنس انڈیکیٹر الاؤنس نہیں دیے جا سکے۔ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے سیکرٹری کی غیر موجودگی میں ڈپٹی سیکرٹری خرم نیازی سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر سلمان حسیب نے اعلان کیا کہ تین اگست تک اگر ادارے نے کرپشن اور اقربا پروری نہ روکی تو پورے صوبے میں تحریک چلائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -