مسلم پارک کا ٹرانسفارمر دو روز سے خراب،اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا

مسلم پارک کا ٹرانسفارمر دو روز سے خراب،اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا

  

لاہور(پ ر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے مسلم پارک، پراچہ کوٹھی کے سینکڑوں گھروں کو بجلی فراہم کرنیوالا اکلوتا ٹرانسفارمر گذشتہ 2روز سے خراب ہونے کیوجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے،معززین علاقہ غلام سرور مغل،ملک زین (سابق کونسلر) عبدالغفور، ارشاد احمد، مرزا احسان، محمد نواز، مرزاعدنان، میاں محمد اقبال، محمد ارشد، اشفاق ڈوگر، بلال مغل، عابد مغل، شوکت علی سمیت دیگر وزیر اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم اصلاح و احوال کے احکامات جاری کریں۔

پارک شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشیوں کی گذشتہ کئی سالوں سے اس پریشانی کا مستقل حل نکالنے میں ذاتی دلچسپی لیں، اور 200KVکی جگہ پر 400KVکا ٹرانسفارمر نصب کروانے کے احکامات صادرفرمائیں۔ دوسری جانب لیسکوسب ڈویڑن شاہدرہ کے مینٹینس انچارج داؤد خلجی اور لائن سپرنٹنڈنٹ نعیم شاہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر کو مرمت کے بعد نصب کیا گیا لیکن لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے جل گیا، اب دوبارہ مرمت کیلئے بھجوایا ہے جلد نصب کر دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -