چیئرمین اخبار فروش یونین چودھری نذیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

چیئرمین اخبار فروش یونین چودھری نذیر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  

لاہور(پ ر)انسانیت کی خدمت کا دم بھرنے والے ”مر“ کر بھی ”امر“ رہتے ہیں چوہدری نذیر احمد مرحوم کے اپنی زندگی کے شب و روز میں آل پنجاب گورنمنٹ کالجز لیکچرار اسسٹنٹس ایسوسی کے لئے اٹھائے اقدامات ان کو کمیونٹی اور حلقہ احباب میں زندہ رکھے ہوئے ہیں مرحوم جس شعبے، ادارے سے منسلک ہوئے اس کو بام عروج پر پہنچایا مرحوم نے رواداری، اخوت بھائی چارے کی فضاء قائم کی ان خیالات کا اظہارپرنسپل پروفیسر ظفر علی گجر نے چوہدری نذیر احمد مرحوم چیئرمین آل پاکستان اخبا ر فروش فیڈریشن کی یاد میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز شالیمار ٹاؤن اسکیم میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر کیا صدر ”اپلا“ پنجاب چوہدری محمد دبیر، سینئر نائب صدر محمد بوٹا، جنرل سیکرٹری محمد طفیل، فنانس سیکرٹری محمد صادق، ڈاکٹر سید رضا سلطان، قطب علی وٹو، محمد عارف چیمہ، علاؤ الدین، شاہد محمود، محمد طاہر، محمد عثمان، محمد ندیم خالد، محمد عمر، محمد نعیم عباس، غلام سرور، غلام رسول، ناصر سہیل، عبدالوحید، محمد فہیم، صدر ”اپلا“ لاہور محمد جمیل کے زیراہتمام تعزیتی تقریب میں مرحوم کے برادر چوہدری عاشق علی، فرزند ارجمند چوہدری خلیق احمد کے علاوہ یو سی 137کے سابق چیئرمین چوہدری رمضان علی بھٹی، حاجی امجد علی مغل نے خصوصی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -