وفاقی وزیر اطلاعات کا دورہ سندس فاؤنڈیشن،بچوں میں عید ی تقسیم کی

  وفاقی وزیر اطلاعات کا دورہ سندس فاؤنڈیشن،بچوں میں عید ی تقسیم کی

  

لاہور(پ ر)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سُندس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا،انہوں نے سُندس فاؤنڈیشن کے تھیلے سیمیا،ہیمو فیلیا،بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کے دوران عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔انہوں نے لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھتے ہوئے کہا کہ سُند س فاؤنڈیشن لاک ڈاؤن کے باوجودتھیلے سیمیا،ہیمو فیلیا کے مریضوں کو علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات بلا تعطل فراہم کررہا ہے سُندس فاؤنڈیشن جس دل جوئی سے دُکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابل ِستا ئش ہے انہوں نے تھیلے سیمیا کے مر ض کی روک تھام کے لیے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیا ری سہولیات کو سراہتے ہوئے شادی سے پہلے تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ کروانے پر بھی زور دیا اس مو قع پر صدر سُندس فاؤنڈیشن یا سین خان،ڈائریکٹر آصف عفان، علی رؤف اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -