بلاول بھٹو کی قیادت میں اپوزیشن جلد ایک پلیٹ فارم پر ہو گی،ایڈون سہوترا

بلاول بھٹو کی قیادت میں اپوزیشن جلد ایک پلیٹ فارم پر ہو گی،ایڈون سہوترا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ جلد ہی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کی اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو جائے گی اور عوام کی اس حکومت سے جان چھوٹ جائے گی جس نے ان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سب اپوزیشن کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں وہ اس وقت مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے امید کی ایک آخری کرن بن چکے ہیں۔

وہ جلد ہی اپنی سیاسی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے اور اے پی سی ایک ایسی تحریک چلانے کااعلان کرے گی کہ جس کے نتیجے میں اس حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -