نیب چوہدری برادران کو ہراساں کرنا چاہتا ہے،بلال شیرازی

نیب چوہدری برادران کو ہراساں کرنا چاہتا ہے،بلال شیرازی

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کا دامن صاف ہے ن لیگ کے سابق ادوار میں چوہدری براداران کے خلاف کوئی کیس سامنے نہ آسکا۔اب نیب چوہدری برادران پر پرانے کیسوں کو کھول کر ہراساں کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

عوام کو بتایا جائے کہ ان کے پیچھے کون سے عناصر سرگرم ہیں اور درخواست دہندہ کون ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جب کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا تو ان کی وزارت کے دور میں بھرتیوں کا کیس لایا جارہا ہے جس میں بھرتی کرنے والے دونوں سرکاری ملازمین وفات پاچکے ہیں یہ سینئر سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران اس سے قبل اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات سے بری ہوچکے ہیں اب بھی سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ نیب قوانین پر ترامیم وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -