مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،پیر عبدالخالق قادری

  مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،پیر عبدالخالق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) جنوبی پنجاب کے شہر تونسہ میں واقع قدیم روحانی خانقاہ جس کے بانی حضرت شاہ سلیمان تونسوی المعروف پیر پٹھانؒ ہیں، اس عظیم الشان خانقاہ کی اوقاف حوالگی،جامعہ محمودیہ کو تحویل میں لینے کی کوشش، جامعہ محمودیہ کے نام حبہ 32 سو کنال زمین پرقبضہ کے خلاف ملک بھر کے مشائخ عظام وعلما کرام میں اضطراب پایا جاتا ہے عید کے بعد مشائخ عظام اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار درگاہ بھر چونڈی شریف کے سجادہ نشین مسلم لیگ فنکشنل کے نائب صدر پیر عبدالخالق القادری اور تونسہ شریف درگاہ کے ترجمان پیر سید رشید احمد شاہ آستانہ عالیہ ٹوبہ قلندر نے کیا،انہوں نے کہا کہ مزارات اولیاء امن ومحبت کے مراکز ہیں اور مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے اسکو ذاتی بنا کر کسی کو نشانہ بنانا بالکل مناسب نہیں