خواتین پر پولیس تشدد قابل مذمت،وزیر اعلیٰ نوٹس لیں،حنا پرویز

    خواتین پر پولیس تشدد قابل مذمت،وزیر اعلیٰ نوٹس لیں،حنا پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے ہیئر گاؤں میں پولیس اہلکاروں کابہمانہ تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔لاہور میں تھانہ ہیئر گاؤں کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر بازار میں بہیمانہ تشددانتہائی قابل مذمت ہے۔پولیس اہلکاروں کے گروپ کی جانب سے خواتین کو سڑک پر گھسیٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ 
یہ ایوان وزیراعلیٰ اور آئی جی سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔
 خواتین پر ڈنڈے سرئے عام روڈ پر برسانیوالے اہلکاروں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان خواتین کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کرئے گا۔