عید الاضحی ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کا نام ہے،کاشف امین

عید الاضحی ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کا نام ہے،کاشف امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں احکامات الہی کی تکمیل کیلئے اپنی عزیز سے عزیز چیز بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں قربان کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ ایثار اور احساس ہی اسلام کا پیغام ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ضعیف العمری کے باوجود اکلوتی اولاد کو ریگستان کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا یہی احکامات الٰہی کی بجا آوری ہے۔ عیدالاضحی کی خوشیوں میں بے سہارا اور بے آسرا افراد کو ضرور یاد رکھیں اوران میں بھی عید کی خوشیاں بانٹیں۔