حکومت نے عید سے قبل تاجروں کی خوشیاں ماند کر دیں،اکبر بٹ

  حکومت نے عید سے قبل تاجروں کی خوشیاں ماند کر دیں،اکبر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تاجر گروپ کے چیئرمین سپریم کونسل اکبر بٹ  نے کہاہے کہ عیدالاضحی سے چار دن قبل کاروبار بند کرکے حکومت نے تاجر برادری کی عید کی خوشیاں ماند کردی ہیں۔ بھاری اخراجات سینکڑوں ملازمین کام بند ہونے کی وجہ سے عید بہتر انداز میں نہیں منا سکیں گے۔ 

 حکومت نے ملک بھر کے لاکھوں تاجروں کے حقوق پر شب خون مار کر ظلم کی بدترین تاریخ رقم کی ہے۔ گزشتہ چار ماہ سے تاجر کاروباری بندشوں کا سامنا کررہے ہیں۔ حکومتی وزرا کی زمینی حقائق سے بے خبری اور لاعلمی بدترین معاش بحران کو جنم دے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -