حکومت عید پر عوام کو مہنگائی سے نجات نہ دلا سکی،اشرف بھٹی

  حکومت عید پر عوام کو مہنگائی سے نجات نہ دلا سکی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عید سر پر آگئی ہے مگر حکومت عوام کو مہنگائی بے روز گاری سے نجات نہ دلا سکی۔انہوں نے کہا کہ 270ارب روپے کی بے ضابطگیاں تحریک انصا ف کی حکومت کے دعوؤں کی نفی ہے کرپشن پر سیاست کرنے والی تحریک انصاف خود کرپشن سے آلودہ ہو چکی ہے دوسروں پر کرپشن کے الزام لگانے والے خان صاحب اس کرپشن کا جواب کب دینگے۔


،انہیں چاہیے کہ وہ چینی اسکینڈل ادویات اسکینڈل میں اربوں روپے نقصان کا جواب دیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت اور مافیاز کا گٹھ جوڑ ہوگیا ہے کرپشن اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے طرز عمل سے لگتا ہے کہ وہ ملک کے وزیراعظم نہیں بلکہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔