بزم اقبال کی”قرآن پاک ایک مسلسل معجزہ“کے عنوان سے کتاب شائع

  بزم اقبال کی”قرآن پاک ایک مسلسل معجزہ“کے عنوان سے کتاب شائع

  

لاہور(پ ر)  بزم اقبال لاہور(اقبال اکیڈمی پنجاب) نے قرآن پاک ایک مسلسل معجزہ کے موضوع پر ایک کتاب شائع کی ہے۔ موضوع کے اعتبار سے اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جو سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرم چودھری نے تحریر کی ہے۔ یہ کتاب سینٹر سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان کو چوہدری سعد احمد نے منصورہ میں پیش کی۔ سراج الحق صاحب نے کتاب کی اشاعت کو سراہتے ہوئے بزم اقبال کو مبارک باد دی۔

 انھوں نے کہا کہ وہ اس کا مطالعہ کرکے اپنی مفصل رائے کا اظہار کریں گے۔

 بزم اقبال کی جانب سے اپنی نوعیت کی یہ پہلی کتاب بے شمار نامور شخصیات‘ دانشوروں‘ سنیئر صحافیوں‘ ججوں‘ فوجی اور سول افسروں کو اعزازی بھجوائی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -