بے روز گار اپوز یشن بو کھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے،شاہد صدیق

   بے روز گار اپوز یشن بو کھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے،شاہد صدیق

  

   لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ بے روز گار اپوز یشن بو کھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے،کل تک زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی با تیں کرنے والے آ ج اپنی کر پشن بچانے کیلئے اتحادی بن بیٹھ،فر زند ٹین پرسنٹ بلاو ل ڈو بتے سند ھ سے تو جہ ہٹانے کیلئے پنجاب میں سیا سی درکانداری چکا رہاہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کر پشن کرنے والے احتسا بی شکنجے میں آ چکے ہیں،مسٹر ٹین پرسنٹ اور ان کی ٹیم نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ نیب کے نوٹسز پر پیپلز پارٹی بوکھلانے کے بجائے احتساب کا سامنا کریں۔

   انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری اور انکے درباری وفاقی حکومت پر تنقید کرنے سے اچھا ہے اپنی حکومت سندھ کی کارکردگی پر نظر ڈالیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری روایتوں کو تسلسل سے جاری رکھنے پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی مخالفین سے بردارشت نہیں ہو رہی۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو اس ملک کی کشتی کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔اپوز یشن کی کو ئی بھی اے پی سی حکومت کیلئے کو ئی خطرہ نہیں،پی ٹی آئی حکومت اپنی آ ئینی مد ت پور ی کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -