تحفظ ِبنیادِ اسلام بل 2020ء پر تنازعہ ناقابل فہم ہے،مرزا ایوب بیگ

تحفظ ِبنیادِ اسلام بل 2020ء پر تنازعہ ناقابل فہم ہے،مرزا ایوب بیگ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحفظ ِبنیادِ اسلام بل 2020ء پر تنازعہ ناقابل فہم ہے یہ بات ترجمان تنظیم اسلامی مرزا ایوب بیگ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ آج جبکہ یہود و ہنود عالمی سطح پرعالمِ اسلام کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہیں اس لئے مسلمانوں کو باہم اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد کی بنیاد اللہ کی کتاب قرآن پاک کو بنانا ہوگا جو صحابہئ کرام ؓ سے اپنے راضی ہونے کا اعلان واشگاف الفاظ میں کرتاہے اور اہل بیتؓ کی شان بھی خوب بیان کرتاہے۔

ہمیں اپنے اسلاف اور بزرگانِ دین سے تعلق اس بنیاد پر استوار کرنا ہوگا کہ عزت و احترام سب کا، لیکن اہانت اور توہین کسی کی بھی نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ صرف مسلمانوں ہی کا دعویٰ نہیں بلکہ ہر غیر متعصب مورخ تسلیم کرتاہے کہ خلافت ِراشدہ کا دور انسانی تاریخ کا سنہری اور بہترین دور تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -