حکومت نجکاری کے ذریعے بیروزگاری پھیلانا چاہتی ہے،عزیز الرحمن چن

حکومت نجکاری کے ذریعے بیروزگاری پھیلانا چاہتی ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت 19 بڑے اداروں کو پرائیویٹ کر کے بیروزگاری کو فروغ دینا چاہتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس فیصلے کے بھرپور مذمت کرتی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ملک کے 19 ادارے پرائیویٹ کرنے کی سازش تیارکرلی گئی، وفاق کو اسٹیل ملز،پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل، سروس انٹرنیشنل ہوٹل لاہورو دیگر ادارے پرائیوٹ نہیں کرنے دیں گے۔

، وفاق نے جامشورو پاور جنریشن اور لاکھڑا پاور پلانٹ کو بھی بیچنے کی تیاری کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔