موجودہ حکمرانوں کا ہر فیصلہ متنازعہ ہے،چوہدری الطاف شاہد

موجودہ حکمرانوں کا ہر فیصلہ متنازعہ ہے،چوہدری الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ اناڑی حکمرانوں کاکوئی فیصلہ فتنہ وفساد سے خالی نہیں،ان کے طرزسیاست سے ملک میں تضادات اورفسادات پیداہوئے۔پی ٹی آئی نے دوبرس میں دوسوبارآزادی صحافت پرشب خون مارا۔ارباب اقتدار کاہرمتنازعہ فیصلہ ان کے اورعوام کے درمیان مزید فاصلہ پیداکردیتا ہے۔

پاکستان کاہرفرداورطبقہ حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن سے متنفر بلکہ بیزار ہے۔ ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال کی ہرنصیحت میں ملک وقوم کی بہتری ہے مگر بصیرت سے محروم حکمران سمجھنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ سندھ سمیت چاروں صوبوں میں خدمت خلق پی ایس پی کی سیاست کامحور ومرکز ہے۔عوام کی بدقسمتی دیکھیں وہ وفاق اورصوبوں کے درمیان پس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے کندھوں سے مسائل ومصائب کا بوجھ اتارنے کی بجائے الٹا ان کیلئے زندگی مزید دشوار کردی۔مقروض ملک کے حکمرانوں کوقوم وسائل سے عیاشی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ عوام کوروزگار کی فراہمی کادعویٰ کرنیوالے نااہل کپتان نے دوبرسوں میں کئی ملین عوام سے ان کاروزگار اورسکون چھین لیا۔ملک میں مہنگائی کازورتوڑنے اوربے چینی ختم کرنے کیلئے چینی مافیا کیخلاف راست اقدام ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ جوکراچی کل تک گندگی کاڈھیر تھا وہ ایک بارش سے جوہڑ میں تبدیل ہوگیا،نااہل حکمرانوں میں شرم ہے توچلوبھرپانی میں ڈوب مریں۔پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی دونوں میں سے کوئی عوام کوریلیف فراہم اوراپنااپناآئینی کرداراداکرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران اللہ رب العزت کاشکرادااور مغفرت کی اجتماعی دعاکرنے کی بجائے کرونا کنٹرول کرنے کاکریڈٹ لے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -