تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کو فوری قانونی شکل دی جائے،ابتسام الٰہی ظہیر

تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کو فوری قانونی شکل دی جائے،ابتسام الٰہی ظہیر

  

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان شعبہ تنظیمات کے زیر اہتمام تحفظ بنیاد اسلام سیمینار کے اعلامیہ میں قرار دیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ پر اعتراضات دور کردیے گئے ہیں لہذا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اس ایکٹ پر فوری طور دستخط کریں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے جماعت کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ بل میں اب اعتراض والی کوئی بات نہیں رہی لہذ ا ہمارا مطالبہ ہے کہ کسی اندرونی یا بیرونی دبا ؤکے بغیر اسے فوری طور پر قانونی تحفظ ملنا چاہیے۔ مرکز اہل حدیث راوی روڈ پر تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ سیمینار کی صدارت ناظم تنظمیات ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کی۔ چیف آرگنائزرعلامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ بل مجموعی طور پر مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ ہمارے قائد علامہ پروفیسر ساجد میر اس بل کی حمایت کرچکے ہیں ہم ان کے سپاہی ہیں۔ ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ بابر فاروق رحیمی،اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر حافظ قسیم شیخوپوری،میاں عبدالرشید قمر،قیم الہی ظہیر، قاری حقانی،رانا شاہد محمود ودیگر نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -