جوہر ٹاؤن میں بوگس کاغذات والے کروڑوں روپے کے 19پلاٹ منسوخ

جوہر ٹاؤن میں بوگس کاغذات والے کروڑوں روپے کے 19پلاٹ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جوہر ٹاؤن میں واقع 50کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 19پلاٹوں کو بوگس قرار دے دیا ہے۔ ان میں ایک ایک کنال رقبے کے 18پلاٹ بھی شامل ہیں۔ یہ پلاٹ جعلی دستاویزات تیار کر کے لگوائے گئے تھے اور ان کی فائلیں ریکارڈ میں دستیاب نہیں پلاٹوں میں این بلاک میں واقع پلاٹ نمبر41اے‘41بی‘41سی‘42 317‘321‘322‘ 324‘327 331‘ 339اے‘340‘341‘342‘348‘374جی‘374 کے‘375اورپی بلاک میں واقع 7مرلے کا ایک پلاٹ 662شامل ہیں۔

یہ پلاٹ جعلی کاغذات تیار کر کے الاٹ کروائے گئے۔پلاٹوں کو ایل ڈی اے پلاٹ بینک میں شامل کر لیا گیا۔