مویشی منڈیوں میں کورونا ڈیسک قائم نہ ہوسکے،عوام خوف کا شکار

مویشی منڈیوں میں کورونا ڈیسک قائم نہ ہوسکے،عوام خوف کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نیوز رپورٹر)چیف سیکرٹری کے احکامات کے باوجود مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم نہ کئے گئے، داخلی راستوں پر کسی قسم کی چیکنگ نہیں کی جارہی،ایسی صورتحال کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے۔ اس حوالے سے جب منڈیوں میں خریداری کے لئے آئے لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہاں پر کسی قسم کی پابندی پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا اور حکومت اس حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے خریداروں شکیل، بابر، عمران، شوکت، نبیل، زین، ثاقب، ز بیر، ذاکر، عامر، دلبر،شریف،وقار،رحیم اور آصف نے کہا کہ منڈیوں میں کورونا کے حوالے سے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔دوسری جانب انتظامیہ صرف بلند و بانگ دعوؤں تک ہی محدود ہے۔