اداکارہ نرگس کا ٹورنٹو میں بیوٹی سیلون بنانے کا فیصلہ

اداکارہ نرگس کا ٹورنٹو میں بیوٹی سیلون بنانے کا فیصلہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نرگس نے ٹورنٹو میں بیوٹی سیلون بنانے کا فیصلہ کرلیا،لوکیشن ڈھونڈنی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ و بیوٹیشن فلمسٹار نرگس نے ٹورنٹومیں ”نرگس بیوٹی،ہئیر اینڈ سکن کئیر“ کے نام سے سیلون کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیئے وہ ان دنوں ٹورنٹو کے دورے پر ہیں۔فون پر بات چیت کرتے ہوئے نرگس نے بتایاکہ ان کے ساتھ ان کی ساتھی نندر بھی ہیں جو ان کے ساتھ بیوٹی سیلون رن کریں گی۔نرگس نے بتایاکہ ان دنوں وہ ٹورنٹو میں سیلون کے لیئے لوکیشن ڈھونڈ رہی ہیں۔

جیسے ہی فائنل ہوتی ہے تو تمام تر معاملات طے کرنے کے بعد ”نرگس بیوٹی،ہئیر اینڈ سکن کئیر“ کا افتتاح کردیا جائے گا۔اس سیلون میں پاکستان اور ٹورنٹو کی نامور بیوٹیشنز سروسز دیں گی اور تمام تر سہولیات سے مزین اس سیلون میں مقامی اور غیرملکی خواتین کو میک اپ کیا جائے گا۔نرگس نے مذید بتایاکہ وہ بہت جلد جگہ فائنل کرکے اس کا افتتاح کریں گی اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی اس کی شاخیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید :

کلچر -