کورونا سے احتیاط کرکے محفوظ رہا جاسکتا ہے، اداکارہ صدف بھٹی

کورونا سے احتیاط کرکے محفوظ رہا جاسکتا ہے، اداکارہ صدف بھٹی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل صدف بھٹی نے کہا کہ کرونا جان لیوا وائرس ضرور ہے مگر انسان مناسب احتیاط سے اس بچ سکتا ہے۔پوری قوم کو یک جان ہوکر اس مصیبت سے لڑنا ہے میری دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ بھارتی فلموں کی نمائش سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ان کامقابلہ کر نا ہوگا اگر پاکستان میں بھی میعارکو تر جیح دی جائے تو ہم بھی اپنی انڈسڑی کو مضبوط بنا سکتے ہیں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں اور اگر ہم اسی طر ح میعار کے مطابق کام کرتے رہیں تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہم فلم انڈسڑی میں بھارت کا نہ صرف مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ ان سے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر بھی ہوسکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -