نامور ہدایتکار رشید ڈوگر کی 8ویں برسی آج منائی جائیگی

نامور ہدایتکار رشید ڈوگر کی 8ویں برسی آج منائی جائیگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار رشید ڈوگر کی 8ویں برسی آج منائی جائے گی۔ رشید ڈوگر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1982 میں کیا۔ انہوں نے بطور ہدایتکار 19 فلموں کی ڈائریکشن دی۔ رشید ڈوگر نے ہدایتکاری اپنے دور کے کامیاب ہدایتکار نذر السلام کی شاگردی میں سیکھی۔ انہوں نے بطور ہدایتکار فلم پروڈیوسر ریاض و شہزاد گجر کی سب سے زائد فلمیں بنائیں۔ رشید ڈوگر 30جولائی 2012 کو ایک نجی ٹی وی کے دفتر میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید :

کلچر -