تاجروں کو بنیادی اخراجات کی مد میں معاوضہ دیا جائے: سرادار عثمان غنی

تاجروں کو بنیادی اخراجات کی مد میں معاوضہ دیا جائے: سرادار عثمان غنی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ایگزیکٹو کمیٹی ممبر فیڈریشن آف پاکستان چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار عثمان غنی نے ایک بیان میں حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے معاملے میں تاجر و صنعتکاروں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کرے، کہیں ایسا نہ ہو کہ معاشی حالات سے ستائے ھووے تاجر سڑکوں پر آکر اپنے جائز معاشی حقوق کے لئے جنگ لڑیں۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں عید سے قبل بغیر کسی پیشگی مشاورت سے لاک ڈاؤن کر دینے سے لاکھوں کاروبار متاثر ہوئے ہیں،اور لوگوں کے اربوں روپے مارکیٹوں میں پھنس گئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کاروباری برادری کے گھریلو اخراجات اور ملازمین کی تنخواہوں کا بندوبست کر کے جب چاہے لاک ڈاؤن لگا دے یا پھر ایسے کسی قدم کو اٹھانے سے پہلے تاجروں سے مشاورت کرے۔

مزید :

کامرس -