نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا مالیاتی نتائج کا اعلان

نیسلے پاکستان لمیٹڈ کا مالیاتی نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)کورونا وائرس کی وبا کے نتیجہ میں پید ا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے باوجود نیسلے پاکستان کا مالی سال 2020کی پہلی سہ ماہی جنوری تا جون کی مدت کیلئے منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.0%فیصد اضافہ کے ساتھ 58.4 بلین روپے رہا۔ پیداواری لاگت میں اضافہ اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اضافی اخراجات کی بدولت کمپنی کا خالص منافع 3.9 بلین روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.3 فیصد کم ہے۔کمپنی موجودہ صورتحال کی وجہ سے چند مصنوعات کی طلب میں کمی کو اپنی دیگر متنوع مصنوعات سے پوراکرنے میں کامیاب رہی۔کمپنی نے اسی مدت کے دوران اپنے ملازمین کے تحفظ، صحت اور فلاح وبہبود کو یقینی بناتے ہوئے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنایا۔ کمپنی نے COVID-19 کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قومی جدوجہد میں حصہ لیتے ہوئے مصنوعات اور نقد عطیے کی صورت میں 100 ملین روپے امداد دی۔ اس امداد کے تحت کمپنی نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کی غذائی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے 4 ملین پر مشتمل دودھ کی سرونگ، آئرن سے بھرپور ڈیری مصنوعات، بچوں کے سیریلز، پانی اور جوسز تقسیم کئے۔

نیسلے پاکستان کے بارے میں:
نیسلے خوراک اور مشروبات تیار کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنی ہے۔دنیا کے 191ممالک میں فعال ہے۔ نیسلے کے 3 لاکھ 28 ہزار ملازمین معیاز زندگی کو بڑھانے اور صحت مند مستقبل کے لئے کردار ادا کرنے کے نیسلے کے مقصد کیلئے پرعزم ہے۔نیسلے والدین اور بچوں کیلئے انواع اقسام کی مصنوعات اور خدمات کی فراہم کرتی ہے۔

مزید معلومات کیلئے برابطہ کریں

ذیشان سہیل
پبلک افیئرز منیجر
نیسلے پاکستان
رابطہ نمبر0333-528-4499
Email: Zeeshan.Suhail@pk.nestle.com

مزید :

کامرس -